پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے تیار کیا دنیا کا سب سے بڑا قرآن
روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ، کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستانی آرٹسٹ نے ایلومینیم اور سونے سے الفاظ لکھ کر ایک نیا تصور متعارف کروایا ہے۔
اسلام آباد: پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والی ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پیش کیا جائے گا۔
شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا دنیا کا پہلا قرآن پاک ہے۔ روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ، کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستانی آرٹسٹ نے ایلومینیم اور سونے سے الفاظ لکھ کر ایک نیا تصور متعارف کروایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد رسام نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے، فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔ شاہد رسام کے مطابق قرآن کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ قرآن پاک کے کل صفحوں کی تعداد550 ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد رسام اس سے قبل سن 2000 میں ایلومینیم اور سونے سے اللہ کے 99 نام تیار کرکے متحدہ عرب امارت کی العین یونیورسٹی سے آرٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔