پاکستان: بس میں مسافروں کا سامان چرانے والا 'خواتین گینگ' گرفتار
پاکستان پولیس نے راولپنڈی-اسلام آباد میں میٹرو بس سروس میں مسافروں کا سامان اور نقد رقم کی چوری کرنے والے تین رکنی خواتین گینگ کو گرفتار کیا ہے
راولپنڈی: پاکستان پولیس نے راولپنڈی-اسلام آباد میں میٹرو بس سروس میں مسافروں کا سامان اور نقد رقم کی چوری کرنے والے تین رکنی خواتین گینگ کو گرفتار کیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ گینگ میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 450000 روپے نقد اور دو مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گینگ کے ملزمان میٹرو بسوں میں خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس انہیں کئی دیگر جرائم میں تلاش کر رہی تھی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مریم، مختارن اور صنم کے نام سے ہوئی ہے۔ گروہ کے ارکان نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق خواتین گینگ کی ارکان میٹرو بس میں سوار ہوکر مسافر خواتین کے ساتھ وارداتیں کرتی تھیں، گرفتار خواتین نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) راول فیصل سلیم نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔