پاکستان سرحدی معاملات پر ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گا: جنرل عاصم منیر

جنرل منیر نے ہفتے کے روز ایران کے اعلیٰ فوجی لیڈروں سے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سیکورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر، تصویر آئی اے این ایس
جنرل عاصم منیر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان کا ملک سیکورٹی چیلنجوں اور سرحد پر دہشت گرد عناصر کی موجودہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ جنرل منیر نے ہفتے کے روز ایران کے اعلیٰ فوجی لیڈروں سے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سیکورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جنرل منیر جو ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ساتھ دو روزہ دورے پر ہفتے کے روز ایران پہنچے ہیں، نے تہران میں ایران کے اعلیٰ ترین جنرل محمد حسین باقری سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کی سطح کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دفاع، سیکورٹی، فوجی اور تربیت شامل ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے دوران باقری نے دونوں پڑوسی ممالک کے تاریخی پس منظر کو دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کی بنیاد کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا او علاقائی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تربیتی رابطوں اور مشترکہ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو بڑھانے کی اپیل کی۔ جنرل منیر نے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی سے بھی ملاقات کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔