پاکستان: وین میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ، 13 افراد جان بحق

مسافر وین میں آتشزدگی کا یہ حادثہ کراچی سے 70 کلو میٹر دور نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔ حادثہ کا شکار ہو جانے والی وین میں تقریباً 20 افراد سوار تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کراچی: پاکستان نے صوبہ سندھ میں سنیچر کی رات ایک وین میں آگ لگنے سے 13 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مسافر وین میں آتشزدگی کا یہ حادثہ کراچی سے 70 کلو میٹر دور نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔ حادثہ کا شکار ہو جانے والی وین میں تقریباً 20 افراد سوار تھے۔

حادثے میں ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی جبکہ وین کا ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ متعدد زخمی مسافروں کو نکال لیا گیا تھا جن میں سے مزید 4 بعد میں دم توڑ گئے۔


موٹروے پولیس کے مطابق آتشزدگی کا شکار ہونے والی مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی۔ ٹریفک پویس کے ترجمان ٹی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کی جانب جا رہی وین جس میں تقریباً 20 لوگ سوار تھے، وہ کراچی ۔ حیدر آباد شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ خستہ حال گاڑی کی ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے سبب وہ سڑک پر پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ وین پوری طورح سے جل کر خاکستر ہوگئی جس کے سبب کچھ دیر کے لئے ٹریفک بھی متاثر رہا۔ بچاؤ دستے کے آنے کے بعد راستہ خالی کرایا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوسکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔