پاکستان: عمران خان کی جماعت کے قافلہ پر راکٹ حملہ، پارٹی لیڈر سمیت 8 افراد ہلاک

نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (آر پی جی) سے حملہ کر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی صدر عاطف جادون خان سمیت کم از کم 8 افراد کو ہلاک کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

لاہور: پاکستان کے خیبرپختونخوا میں حویلیوں کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (آر پی جی) سے حملہ کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی صدر عاطف جادون خان سمیت کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک کردیا۔ یہ اطلاع پیر کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے لنگڑا کے قریب جادون کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ جادون سات دیگر افراد کے ساتھ قریب کے ایک گاؤں میں فاتح کے بعد گھر جا رہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا معلوم پڑتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کو آر پی جیز سے نشانہ بنایا گیا اور راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جیو نیوز کے مطابق، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو طبی کارروائی کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ جادون نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔