کشمیر معاملہ میں منھ کی کھانے کے بعد جنگ کی تیاری کر رہا پاکستان! ’غزنوی‘ میزائل کا تجربہ آج

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء لگاتار جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں، اور اس درمیان آج وہ بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا ٹیسٹ کرنے جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے مسئلہ پر دنیا بھر میں منھ کی کھانے کے بعد پاکستان اب دھیان بھٹکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ روزانہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء جنگ کی دھمکی دیتے ہیں، اب ان سبھی کے درمیان آج پاکستان بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے جا رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اسی کی وجہ سے پاکستان نے اپنے کراچی ائیر اسپیس کو تین دن کے لیے بند کیا ہے۔

بیلسٹک میزائل تجربہ کو لے کر پاکستان نے ناٹم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ میزائل تجربہ کراچی کے پاس سونمیانی فلائی ٹیسٹ رینج میں کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں اپنے بحریہ کو بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ پاکستان نے ائیر اسپیس بند کرنے کا قدم ممکنہ میزائل تجربہ کو دیکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔


پاکستانی میڈیا سے حاصل جانکاری کے مطابق پاکستان جس ’غزنوی‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ جمعرات کو کرنے جا رہا ہے، اس کی رینج 300 کلو میٹر ہے۔ حالانکہ اس کا استعمال ہوائی نہیں بلکہ سطح سے سطح کے لیے ہوگا۔ اس میزائل کو بلوچستان کے علاقے میں ٹیسٹ کیے جانے کی خبر ہے۔

اس سے قبل کشمیر مسئلہ پر بوکھلائے پاکستانی لیڈران کئی بار جنگ کی دھمکی دے چکے ہیں۔ بدھ کو بھی پاکستان کے وزیر ریل شیخ راشد احمد نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اکتوبر یا نومبر میں جنگ ہو سکتی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کشمیر ایشو کو گلوبلائز کرنے کے لیے یہ قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ اس حرکت سے پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا ماحول بنا کر بین الاقوامی طبقہ کی توجہ کشمیر پر مرکوز کرنا چاہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔