پاکستان: جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری حمید صوفی کا گولی مار کر قتل، داعش نے لی ذمہ داری

جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری حمید صوفی پر خیبر پختونخوا علاقہ کے باجور میں گولیوں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ عنایت کلاں بازار کے پاس کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے ان پر گولیاں چلائیں۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

پاکستان میں جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری حمید صوفی کا گولی مار کر قتل کر دی اگیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے سرکردہ لیڈر کے قتل کی ذمہ داری داعش (اسلامک اسٹیٹ خراسان) نے قبول کی ہے۔ قتل کا یہ واقعہ جمعرات کے روز انجام دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے خیبر پختونخوا علاقہ میں کچھ نامعلوم لوگوں نے حمید صوفی پر اس وقت گولیوں کی بارش کر دی جب وہ بوقت شام نماز ادا کر مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ عنایت کلاں بازار کے پاس کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے حمید صوفی پر گولیوں سے حملہ کر دیا۔ حمید صوفی نماز کے بعد مسجد سے باہر آ رہے تھے تبھی موٹر سائیکل پر سوار 2 لوگوں نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کر دیں۔


اس واقعہ کے تعلق سے ’عرب نیوز‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ داعش گروپ کے علاقائی برانچ کے بندوق برداروں نے جماعت اسلامی کے لیڈر کا قتل کیا۔ سینئر پولیس افسر وقار رفیق نے جمعہ کے روز جانکاری دی کہ ’’جماعت اسلامی باجور کے لیڈر صوفی حمید مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے، تبھی موٹر سائیکل سوار 2 نقاب پوشوں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔‘‘

افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آور حمید صوفی کا قتل کر افغان سرحد کے پاس باجور ضلع میں فرار ہو گئے۔ وہاں دہشت گرد اب بھی سرگرم ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ خراسان نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام کے ذریعہ اس قتل واقعہ کی ذمہ داری لی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے مذہب ترک کرنے والے سیاسی پارٹی کے ایک عہدیدار کو گولی مار دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔