پاکستان: عمران خان نے لی راحت کی سانس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگی روک کو 31 مئی تک بڑھایا

جب اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان تحریک انصاف کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی تو عمران خان عدالت میں موجود نہیں تھے۔ عرضی میں عمران خان کے خلاف دائر سبھی معاملوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج کسی بھی معاملے میں ان کی گرفتاری پر روک لگانے کے اپنے حکم کی مدت کو 31 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ حکومت کے وکیل کے ذریعہ 70 سالہ عمران خان کے خلاف دائر معاملوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے مزید وقت کی گزارش کرنے کے بعد آیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جب اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی تو عمران خان عدالت میں موجود نہیں تھے۔ عرضی میں عمران خان کے خلاف دائر سبھی معاملوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ عمرن خان پر ملک بھر میں 100 سے زائد معاملے درج ہیں جن کی تفصیلات مہیا کی جائے۔ ’ڈان‘ اخبار کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل کے ذریعہ اس کے لیے مزید وقت کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے سماعت کو 31 مئی تک کے لیے ملتوی کر دیا۔


واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعہ (12 مئی) کے روز عمران خان کو القادر ٹرسٹ بدعنوانی معاملے میں دو ہفتہ کے لیے ضمانت دی تھی اور پولیس افسران سے کہا تھا کہ آئندہ 15 مئی تک ملک میں کہیں بھی درج کسی بھی معاملے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ذریعہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ احاطہ سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو ’ناجائز اور غیر قانونی‘ قرار دیئے جانے کے ایک دن بعد آیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔