پاکستان میں جنوری کے آخری ہفتہ میں ہوں گے عام انتخابات، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اعلان
پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے
اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات 2024 میں جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔ اس حوالے سے نگراں حکومت کا مؤقف تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کمیشن ہی عام انتخابات کی تاریخ دے گا، جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے گا ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔