پاکستان: راولپنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ، مسعود اظہر کے زخمی ہونے کی خبر

اتوار کی شام راولپنڈی کے جس آرمی اسپتال میں دھماکہ ہوا، اس میں جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر زیر علاج ہے، خبروں کے مطابق وہ اس دھماکہ میں زخمی ہوگیا ہے۔ حالانکہ اس خبرکی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پاکستان میں فعال دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لے کر بڑی خبر آ رہی ہے، سوشل میڈیا پر ایسا دعوی کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی شہر کے فوجی اسپتال میں ہوئے بم دھماکے میں مسعود اظہر سمیت 10 دہشت گرد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں، گزشتہ اتوار کی شام فوجی اسپتال میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ بیمار چل رہے دہشت گرد مسعود اظہر کا اس اسپتال میں کافی وقت سے علاج چل رہا ہے، حالانکہ اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ کے ایک انسانی حقوق کے کارکن احسان اللہ مياخیل نے الزام لگایا ہے کہ فوج نے میڈیا کو اس واقعہ کو تشہر کرنے سے روک دیا ہے، انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ کیے گئے دہشت گرد جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اسی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں یہ دھماکہ ہوا ہے۔


اسپتال میں ہوئے بم دھماکے میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے، لیکن غیر مصدقہ ذرائع سے یہ خبر آرہی ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم 16 لوگوں کی حالت تشویسناک بنی ہوئی ہے جنہیں آئی سی یو میں داخل کرائے جانے کی بات کہی جا رہی ہے، خبروں کے مطابق مسعود اظہر کو بھی آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے، فی الحال دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔


یاد رہے کہ یکم مئی 2019 کو اقوامِ متحدہ نے پاکستانی شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔