پاکستان: الیکشن کمشنر نے عمران خان کو پشاور کا دورہ کرنے سے منع کیا

عمران خان پشاور کے اپنے ایک دن کے دورہ کے دوران ’مائکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام‘ کا افتتاح کرنے والے تھے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو خیبرپختونخوا میں مقامی بلدیاتی انتخابات سے پہلے پشاور کا اپنا طے شدہ سفر منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔

اے آر وائی نیوز نے علاقائی انتخابی کمیشنر کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے کہاکہ وزیراعظم کو 19دسمبر کو خیبرپختونخوا میں مقررہ مقامی بلدیاتی انتخابات سے پہلے پشاور نہیں جانے کے لئے کہا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے کہاکہ وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کا مقررہ دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگا۔ ڈان اخبار کے مطابق پشاور کے اپنے ایک دن کے دورہ کے دوران مسٹر خان ’مائکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام‘ کا افتتاح کرنے والے تھے۔

الیکشن کمشنر نے پاکستان کے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 233اور 234کے تحت کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کو قانونی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Dec 2021, 7:40 AM