پاکستان: دلیپ کمار اور راج کپور کی آبائی رہائش گاہیں عجائب گھر میں تبدیل ہوں گی

بتایا جاتا ہے کہ محلہ خداداد میں واقع دلیپ کمار کے آبائی مکان کی مالیت 72 لاکھ روپے ہے اور ڈھاکی دلگرن کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت 11.5 کروڑ روپے ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ہندوستانی فلمی صنعت کے مشہور اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی آبائی رہائش گاہوں کو حاصل کر لیا ہے تاکہ انہیں میوزیم میں تبدیل کیا جاسکے۔ پاکستان کے اخبار ’ڈان‘ کی خبر کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ منگل کو ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم نے دلیپ کمار اور راج کپور کی آبائی رہائش گاہوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں ان پراپرٹی کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

ڈائریکٹر (آثار قدیمہ) ڈاکٹر عبد الصمد نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے موجودہ مالکان سے دونوں جائیدادوں کا مالکانہ قبضہ لینے کے بعد اسے صوبائی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کے محلہ خداداد میں واقع آبائی مکان کی مالیت 72 لاکھ روپے ہے اور ڈھاکی دلگرن کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت 11.5 کروڑ روپے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Jun 2021, 9:40 PM