پاکستان: کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز، گورنر سندھ کی رپورٹ پھر مثبت

پاکستان میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 25735 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 603 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 25735 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 603 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جیو نیوز نے جمعہ کے رو ز سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات فراہم کی ۔ پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ یہاں اس کے انفیکشن کے 10033 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 194 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اس کے بعد صوبہ سندھ دوسرے مقام پر ہیں جہاں 9093 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 171 ہو گئی ہے ۔خیبرپختونخواہ تیسرے مقام پر ہے اور یہاں 3956 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے زائد 209 ہے۔

ادھر، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت پائی گئی ہے۔ اسماعیل نے جمعرات کو خود ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ 27 اپریل کو بھی ان کی وائرس جانچ رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔ اس کے بعد وہ خود آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔ گورنر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ توقعات کے برعکس ان کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔


عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آج میرے ٹیسٹ کے نتائج حاصل ہوئے جن کا مجھے بے صبری سے انتظار تھا، اور میری امیدوں کے برعکس رپورٹ پھر سے پازیٹیو پائی گئی ہے۔ میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔ میں لڑنے کے لئے تربیت یافتہ ہوں، اللہ تعالی نے مجھے لڑنے کی طاقت دی ہے اور میں یہ کروں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔