پاکستان: اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں پر غور و خوض، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر اپنی حکومت کی برخاستگی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر اپنی حکومت کی برخاستگی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون نے جمعہ کو اطلاع دی کہ وزیر اعظم عمران خان کو ہفتے (9 اپریل) کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ مسٹر خان کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں اس تحریک کو شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں ہر پلیٹ فارم پرنئی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اراکین کےاجتماعی استفعیٰ پر بھی غور و خوض کر رہی ہے۔
تاہم پارٹی کے رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ وہ بھی نئے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے حق میں ہیں اور اس لیے فوری استعفیٰ سیاسی طور پر خطرناک فیصلہ ہوگا۔ استعفیٰ سے اپوزیشن کو اپنی مرضی کے مطابق ترامیم یا قوانین لانے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کے خلاف ’غیر ملکی سازش‘ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جس پر قانونی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حذب اقتدار نے عوام تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے عامہ کے ذریعے نئی حکومت پر انتخابی اصلاحات اور نئے عام انتخابات کرانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا اور مسٹر خان کی قیادت میں ان کے خلاف ایک ریلی نکالی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر ممکنہ حکومت ان کے خلاف جھوٹے معاملے گڑھتی ہے یا گرفتار کرتی ہے، تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔