پاکستانی فوج کا واضح پیغام- ’مارشل لاء لگانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘
ضمانت ملنے کے بعد عمران نے بیان جاری کرتے ہوئے فوجی سربراہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ ملک کو برباد کر رہے ہیں۔ ہمارے دشمنوں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا وہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں
اسلام آباد: پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں کشیدگی کی فضا ہے جبکہ وہ ضمانت کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانت کے بعد فوج نے مارشل لاء سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
جیو نیوز کے حوالے سے پاک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء نہیں لگایا گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ملک میں مارشل لاء لگانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فوجی سربراہ اور فوج دل سے جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔ مارشل لاء لگانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دراصل عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیاسی ماحول مکمل طور پر گرم ہو گیا تھا۔ اس دوران فوجی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب احمد شریف نے یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کھلے الفاظ میں کہا کہ فوجی سربراہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور حالات پہلے کی طرح رہیں گے۔ درحقیقت یہ بھی اطلاعات تھیں کہ فوج کے کئی بریگیڈیئر، کرنل اور میجر لیول کے افسران کو عمران خان کے حامیوں پر فائرنگ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ ضمانت ملنے کے بعد عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے فوجی سربراہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ ملک کو برباد کر رہے ہیں۔ ہمارے دشمنوں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا وہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں اقتدار میں آیا تو وہ اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ لیکن میں ان کے خلاف ایسا کچھ نہیں کروں گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔