معین الحق ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر

معین الحق فی الحال فرانس میں پاکستان کے سفیر ہیں، سہیل احمد کی پاکستان کے نئے سکریٹری خارجہ کے طور پر تقرری کے بعد سے ہی ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان نے سفارت کار معین الحق کو ہندوستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق عمران خان نے پیر کے روز ہندوستان، چین اور جاپان سمیت تقریباً دو درجن ممالک کے لئے پاکستان کے نئے ہائی کمشنروں/سفیروں کی تقرری کو منظوری دی ہے۔


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو میڈیا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم تقرری ہے کیونکہ ہندوستان میں انتخابی عمل تقریباً ختم ہو چکا ہے اور انتخابات کے بعد دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لئے اہم ملک ہے، لہذا معین الحق کو نئی دہلی بھیجا جا رہا ہے۔

معین الحق فی الحال فرانس میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ سہیل احمد کی پاکستان کے نئے سکریٹری خارجہ کے طور پر تقرری کے بعد سے ہی ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔


قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو ہندوستان، چین اور جاپان سمیت تقریباً 18 ممالک میں حالیہ ہائی کمشنروں/سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔ قریشی نے امید ظاہر کی کہ نو تقررسفیر/ ہائی کمشنر دنیا بھر میں پاکستان کی نرم شبیہ بنانے میں اہم کردار کردار نبھائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔