پاکستان: پیشاور واقع مسجد میں 550 نمازیوں کی موجودگی میں زوردار دھماکہ! 47 افراد جاں بحق، کم و بیش 150 زخمی
جیو نیوز کے مطابق دھماکہ زوردار تھا جس کی آواز 2 کلومیٹر دور تک سنی گئی، پولیس لائنس میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد دھول کا غبار دیکھا گیا، پھر فائرنگ کی آوازیں سننے کو ملیں۔
پاکستان کے شہر پیشاور میں مسجد کے قریب زوردار دھماکہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ پولیس لائنس میں بنی مسجد کے اندر ہوا ہے جس میں اب تک 47 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کم و بیش 150 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے جن میں سے تقریباً 50 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق مسجد میں تقریباً 550 نمازی موجود تھے جب کسی نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ یہ فدائین حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔ دھماکہ کی آواز کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو ہر طرف سے گھیر لیا ہے اور ایمرجنسی والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے.
بتایا جاتا ہے کہ جہاں پر دھماکہ ہوا ہے، وہاں آرمی کی ایک یونٹ کا دفتر بھی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق دھماکہ بہت زوردار تھا اور اس کی آواز دو کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس لائنس میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد دھول اور دھوئیں کا غبار دیکھا گیا۔ اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سننے کو ملیں۔
قابل ذکر ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا ہے اس مقام پر تحریک طالبان پاکستان کا بہت دبدبہ ہے اور گزشتہ دنوں اسی تنظیم نے یہاں حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔ واقعہ کے بعد کچھ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں زخمیوں کو اسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔