ویڈیو انٹرویو: فوج کو درندہ کہنا عمران خان کو مہنگا پڑ گیا، شریف نے فوج کا ساتھ دیا

پاکستان کے سینئر صحافی مزمل سہروردی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے میں نواز شریف نے فوج کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوج کو درندہ کہا تھا اور ان کا فوج کو یہ کہنا مہنگا پڑا ۔

user

قومی آواز بیورو

شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ پاکستان کے سینئر صحافی مزمل سہروردی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے میں نواز شریف نے فوج کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوج کو درندہ کہا تھا اور ان کا فوج کو یہ کہنا مہنگا پڑا۔

شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ لیکن اس کے لیے انہیں عمران خان کو ہٹانا پڑا۔ پاکستان کے سینئر صحافی مزمل سہروردی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے میں نواز شریف نے فوج کا ساتھ دیا۔ حالانکہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی فوج نے ہٹایا تھا۔ مزمل سہروردی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پاکستانی فوج نے 'غیر جانبدار' رہنے کی بات کی تو عمران خان نے کہا تھا کہ انسان صحیح کے ساتھ یا بدی کے ساتھ ہوتا ہے اور ’غیر جانبدار‘ تو صرف حیوان رہ سکتا ہے۔ اس پر یہ تبصرے ہوئے کہ عمران خان نے فوج کو درندہ یا حیوان کہا ہے اور عمران خان کا یہ کہنا ان کو بہت مہنگا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔