نواز شریف اوربیٹی پرفردِ جرم عائد

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز فردِ جرم عائد کردی ہے۔ جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فردجرم آج عائد کی جائے گی۔

Getty Images
Getty Images
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کےداماد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدرکے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز فردِ جرم عائد کردی۔ نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فردجرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم عائد ہونے پر تینوں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

احتساب عدالت میں موجود نواز شریف کے وکیل جعفر خان نے اپنے موکل کا بیان پڑھ کر سنایا اور الزامات ماننے سے انکار کیا۔

ایون فیلڈ اور عزیزیہ اسٹیل کے بعد آج نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فردجرم عائد کی جائے گی۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت بھی سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ہی ہوگی۔

گزشتہ روز مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد تینوں نے فرد جرم میں عائد الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

اس موقع پر نوا زشریف نے عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی غیر موجودگی میں اس پر فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Oct 2017, 9:08 AM