نواز شریف اور صاحب زادی کی احتساب عدالت میں پیشی
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔
فاضل جج ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف 6 مرتبہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر 8،8 بار عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک ہفتے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے اراکین فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچنا شروع تاہم وہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے جب کہ عدالتی احاطے کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔
کیس کا پس منظر
پاکستان کی سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔
نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔
العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔