ممبئی حملہ کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کے خفیہ چیف اعظم چیما کا پاکستان میں دورۂ قلب سے انتقال

اعظم چیما 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں میں شامل تھا، وہ امریکہ کی اس وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھا جس نے 26/11 حملہ کو انجام دینے کے لیے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے خفیہ چیف اعظم چیما کی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم چیما کی موت دورۂ قلب سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر 70 سال تھی اور وہ 2008 میں ہندوستانی شہر ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ چیما کی آخری رسومات فیصل آباد کے ملکھانوالہ میں ادا کی گئی۔ اس کی موت کی خبر گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے خیبر پختونخواں میں نامعلوم لوگوں کی طرف سے ایک لشکر کمانڈر کے قتل کے کچھ ماہ بعد آئی ہے۔ حال کے مہینوں میں دہشت گرد تنظیم کو چلانے والے کئی اراکین کی پُراسرار طریقے سے اموات ہوئی ہیں۔


اعظم چیما 2006 میں ممبئی ٹرین بم دھماکوں میں بھی شامل تھا۔ ممبئی حملے میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کو دس دہشت گردوں نے مل کر انجام دیا تھا۔ مہلوکین میں ہندوستانی باشندوں کے علاوہ امریکہ و برطانیہ کے شہری بھی شامل تھے۔ چیما امریکہ کی اس وانٹیڈ لسٹ میں بھی شامل تھا جس نے 26/11 کے حملے کو انجام دینے کے لیے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔