مریم نواز اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے انگلینڈ پہنچ گئیں ہیں
لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے انگلینڈ پہنچ گئیں ہیں۔ مریم نواز تین سال بعد اپنے والد سے مل رہی ہیں۔ وہ کل یہاں پہنچیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں ہیں۔
امکان ہے کہ ایک ماہ کے دورے کے بعد مریم شریف اور سابق وزیراعظم پاکستان وطن واپس پہنچیں گے۔ ائیرپورٹ پر محترمہ مریم شریف کا استقبال ان کے بیٹے جنید صفدر اور بھائی حسن نے کیا۔ کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر بھائی اور بہن کی ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے تصویر منظر عام پر آئی۔
مسلم لیگ (ن) کے حامی ہیتھرو ایئرپورٹ پر محترمہ مریم شریف کا انتظار کرتے رہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے حامی بھی نعرے لگانے کے لیے وہاں جمع ہوگئے۔ جس پر دونوں فریقین کے درمیان گہماگہمی ہوگئی۔ ان سب کے درمیان محترمہ مریم ایک الگ ایگزٹ گیٹ سے ایئرپورٹ سے نکل گئیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔