کشمیر میں آگ سے کھیل رہا ہے ہندوستان: عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ہٹا کر وہاں آگ سے کھیل رہا ہے اور یہی آگ اس کےسیکولرازم کے خدو خال کو جلا کر راکھ کردے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ہٹا کر وہاں آگ سے کھیل رہا ہے اور یہی آگ اس کےسیکولرازم کے خدو خال کو جلا کر راکھ کردے گی۔

علوی نے کینیڈین-امریکن میڈیا آؤٹ لیٹ وائس نیوز کو دئیے انٹرویو میں کہا کہ حکومت ہند کو لگتا ہے کہ اگر وہ آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ہٹا کر کشمیر کی صورت حال میں بہتری لا سکتی ہے، تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ہندوستان نے کشمیر میں آئینی تبدیلی کے ذریعہ دہشت گردی کو ہی حوصلہ افزائی کی ہے، جس کے لئے پاکستان ذمہ دار نہیں تھا۔


یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان اس بات سے مایوس ہے کہ دہائیوں بعد کشمیر مسئلہ کو لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پہلی میٹنگ کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ علوی نے کہا کہ اس سلسلہ میں تفصیلی بحث ہوئی ہے اور ایک طویل عرصہ کے بعد مسئلہ کشمیر بین الاقوامی ایشو بنا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان نے کشمیر مسئلہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظر انداز کیا ہے اور مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مسئلہ کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مسلسل اٹھاتا رہے گا۔


پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے اس انتباہ کے سلسلے میں، جس میں انہوں نے (مسٹر خان نے) خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف ’پلوامہ‘ جیسی کارروائی کر سکتا ہے لیکن پاکستان جنگ شروع نہیں کرنا چاہتا۔ علوی نے کہا’’اگر ہندوستان جنگ شروع کرتا ہے تو اپنی حفاظت کرنا ہمارا حق ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Aug 2019, 11:10 AM