عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی پر لٹک رہی گرفتار کی تلوار!
این اے بی کچھ ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہے، تصدیق ہونے پر عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کی حالت ’گواہ‘ سے ’ملزم‘ میں بدل جائے گی اور انھیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی کو کبھی بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ این اے بی (نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو) کے ذریعہ کچھ ثبوتوں کی جانچ کی جا رہی ہے اور ان کی تصدیق ہونے پر بشریٰ بی بی کی حالت ’گواہ‘ سے ’ملزم‘ میں بدل جائے گی اور انھیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثبوت کچھ مالی لین دین سے متعلق ہیں جو بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر حاصل ہوئی تھیں۔ فرح شہزادی کے بارے میں میڈیا میں لیک ہوئی تازہ رپورٹ اور پی ایم ایل-این اور ایم کیو ایم کے ذریعہ فالو اَپ پریس کانفرنس بھی عمران خان کے لیے کچھ اضافی مسائل کی تمہید ہیں۔
اس درمیان این اے بی نے عمران خان کے مبینہ بدعنوانی کے معاملوں توشہ خانہ اور برطانیہ کی این سی اے (نیشنل کرائم ایجنسی) میں بھی ریزلٹ کی طرف اپنی جانچ تیز کر دی ہے۔ این اے سی کے 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو القادر ٹرسٹ معاملے کی شکل میں بھی جانا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیورو جلد ہی ان تفتیشوں کو پورا کر سکتا ہے اور عمران خان کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بارے میں فیصلہ کر سکتا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو سرکاری ذرائع کے حوالے سے الگ الگ ٹی وی چینلز پر فرح شہزادی کی مبینہ بدعنوانی کی خبریں سامنے آئیں۔ دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بعد میں پی ایم ایل-این کے اٹا طرار نے فرح کی مبینہ بدعنوانی پر ایک تفصیلی پریس کانفرنس کی اور انھیں عمران خان وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جوڑا۔ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فرح کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ملکیت میں 2017 سے 2020 تک 4520 ملین پی کے آر کا حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔