پاکستان: عمران خان کا اسد عمر کو دوبارہ وزیر بنانے کا ارادہ

عمران خان نے بانی گالا میں ایک اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ کے كاموں کی کافی ستائش کی اور انہیں بہترین مشہور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پھر سے انہیں کابینہ میں شامل ہونے کے لئے كہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو پھر سے اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر آمادہ ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس سے ان کی کابینہ کو کافی فائدہ ہوگا۔

عمران خان نے ہفتہ کے روز بانی گالا میں ایک اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ کے كاموں کی کافی ستائش کی اور انہیں بہترین مشہور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پھر سے انہیں کابینہ میں شامل ہونے کے لئے كہیں گے۔ واضح ر ہے کہ اسدعمر نے جمعرات كو وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفی کا اعلان کیا تھا۔

شمع ٹی وی نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ حکومت میں کوئی بھی مستقل عہدہ نہیں ہوتا یا تو آپ لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں یا تو پھر آپ گھر واپس جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے خیبر پختونوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اپنے عہدوں پر بنے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک ابھی کافی مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہمیں اس پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے مستحکم ہوتے ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے نئے مالیاتی مشیر حفیظ شیخ اور نئے ریلوے وزیر شیخ رشيد کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے محکمہ صحت کے مشیر ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا کو ملک میں ادویات کے دام میں کمی کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی تنقیدوں کا حکومت کی جانب سے مضبوطی سے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔