مریم نواز کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کر برے پھنسے عمران خان!
عمران خان کی سابقہ بیوی ریحم خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے اس بات پر بہت شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے جڑی ہوئی تھی۔‘‘
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان حکمراں جماعت پر لگاتار حملے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کئی سخت بیانات بھی دیئے ہیں جس پر پاکستانی حکومت میں شامل لیڈران نے اعتراضات بھی ظاہر کیے ہیں۔ تازہ بیان عمران خان نے مریم نواز سے متعلق دیا ہے جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تو پی ایم ایل-این نائب سربراہ مریم نواز کے خلاف عمران کے تبصرہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان کے تبصرہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورے ملک کی خواتین کو عمران خان کی مخالفت کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ملک کے خلاف آپ (عمران خان) کے جرائم کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ جو لوگ مسجد نبوی کی پاکیزگی کا احترام نہیں کر سکتے، ان سے کسی کی ماں، بہنوں اور بیٹیوں کے احترام کی امید کیسے کی جا سکتی ہے؟‘‘
ایک انگریزی روزنامہ کے مطابق عمران خان کی سابق بیوی ریحم خان نے بھی مریم نواز پر کیے گئے عمران کے تبصرہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’مجھے اس بات پر بہت شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے جڑی ہوئی تھی۔‘‘ ریحم نے یہ بھی کہا کہ بھٹو-زرداری جیسے نوجوانوں کی سادگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے ضعیف کی بدتمیزی دیکھیں، نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت اور نہ ہی کسی اور کے گھر کی عورت کی عزت۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ملتان میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مریم نواز نے جتنے جنون کے ساتھ میرا نام بولا، میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ مریم، برائے کرم دھیان رکھیں، اس سے آپ کا شوہر پریشان ہو سکتا ہے، کیونکہ آپ لگاتار میرا نام لے رہی تھیں۔ ان کی تقریر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : میرٹھ میں انگریزوں کے مقلدوں کی شرمناک کرتوت
عمران خان کے اس بیان کے بعد کئی سیاسی لیڈروں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ عمران خان کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کے ذریعہ استعمال کیے گئے قابل اعتراض زبان کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن کے گھروں میں ماں اور بہنیں ہیں، وہ دوسری خواتین کے خلاف ایسی زبان کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ برائے کرم سیاست کے نام پر اتنا نیچے مت گرو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔