عمران خان کی تیسری شادی کا اعلان آج؟

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ نکاح سنت ہے ،اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے،2018 سنجیدگی کا سال ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے چاروں طرف ہیں اور بہت ممکن ہے کہ اس تعلق سے آج اعلان بھی ہو جائے۔ عمران خان کی پہلی شادی ہو یا تیسری چرچا خوب ہوتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کی مبینہ تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی تیسری شادی کے اعلان سے متعلق آج کے دن کو موزوں دن قرار دیا ہے۔ ویسے خاندانی ذرائع بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں ۔

امکان موجود ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس بات کا اعلان کر دیا جائے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کے اعلان کے حوالے سے بشریٰ مانیکا نے پیر کا دن مناسب اور اچھا قرار دیا ہے۔ روحانیت کے حوالے سے 18 تاریخ کو بھی موزوں قرا دیا جا رہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکتا ہے اس خبر کا اعلان کر دیا جائے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر میڈیا میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنا ضبط توڑ دیا اور بلا ٓخر اس حوالے سے لب کشائی کردی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے ،اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے،2018سنجیدگی کا سال ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔واضح رہے کہ نومبر 2014کو عمران خان اور ریحام خان کا خفیہ نکاح ہوا تھا تاہم نکاح کی باقاعدہ تقریب 5جنوری 2015کو ہوئی تھی اور ان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھا یا تھا ۔شادی کے بعد میاں بیوی میں سیاسی معاملات پر تلخی پیدا ہوئی تھی اور پھر شادی کے 10ماہ بعد اکتوبر 2015میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی ۔ واضح رہے16مئی 1995کو عمران خان نے لندن کے رائیس خاندان کی جمیما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی لیکن 22 جون 2014 کو ان دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ لوگوں کے ذہن میں ایک سوال گشت کر رہا ہے کہ تیسری شادی کتنے دن تک چلے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان تیسری شادی اپنی روحانی رہنما بشری مانیکا کے ساتھ کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لیا ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اوران کاتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔