پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا دبئی کے اسپتال میں انتقال

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف طویل علالت کے بعد دبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے

<div class="paragraphs"><p>پرویز مشرف / سوشل میڈیا</p></div>

پرویز مشرف / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دبئی: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا اتوار کے روز انتقال ہو گیا، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیر علاج تھے۔

مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے اور ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے مکمل کی۔ سابق صدر نے لاہور کے فارمن کرسچن کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔


سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔