پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد نے داؤد کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کا اظہار کیا
سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے پاکستان میں رہنے والے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کا اظہار کیا ہے
نئی دہلی: سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے پاکستان میں رہنے والے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ داؤد کی بیٹی کی شادی میانداد کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ داؤد 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کا مرکزی ملزم ہے۔
پاکستان میں ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شادی داؤد کی بیٹی سے کرنے پر بہت فخر ہے۔ میانداد نے داؤد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بچوں کو بہت اچھے طریقے سے تعلیم دی ہے۔ میانداد نے کہا کہ داؤد نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے تاریخی کام کیے ہیں۔
پاکستان کے سابق کرکٹر نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے داؤد کا کام تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ میانداد کے مطابق داؤد نے مسلم کمیونٹی کی بہتری کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس دوران میانداد نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی والدہ کی یاد میں بنائے گئے شوکت خانم اسپتال کی تعمیر میں دیے گئے تعاون کے بارے میں بھی بات کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔