وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا دورہ پاکستان: شہباز شریف سے ملاقات، ایس سی او اجلاس میں شرکت

یہ دو روزہ سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ 9 سال بعد پہلا موقع ہے جب ہندوستان کے کسی وزیر یا اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کا دورہ کیا ہے

تصویر بشکریہ ایکس / @DrSJaishankar

تصویر بشکریہ ایکس /@DrSJaishankar

user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد/نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ یہ دو روزہ سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ 9 سال بعد پہلا موقع ہے جب ہندوستان کے کسی وزیر یا اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندوں کے اعزاز میں اپنے رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف اور جے شنکر نے ایک دوسرے کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور مختصر سی گفتگو کی۔

جے شنکر کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے پاکستان کے دارالحکومت کے قریب نور خان ایئر بیس پر اترا جہاں پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر سمجھا جاتا ہے کہ جے شنکر نے پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشمیر مسئلہ اور سرحد پار دہشت گردی کی وجہ سے طویل عرصے سے کشیدہ رہے ہیں۔ تاہم اس اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں اہمیت کی حامل ہیں۔

جے شنکر نے اسلام آباد پہنچنے پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں اور انہوں نے بچوں اور حکام کے ساتھ ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اس سے پہلے دسمبر 2015 میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ افغانستان پر ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔ اس وقت ایس جے شنکر ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری تھے اور سشما سوراج کے وفد کا حصہ تھے۔ سشما سوراج نے اس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک نے جامع مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعد میں سرحد پار سے ہوئے دہشت گرد حملوں نے ان تعلقات کو خراب کر دیا۔ جے شنکر کے پاکستان پہنچنے سے پہلے ہندوستان نے کہا کہ وہ ایس سی او کے مختلف فورمز میں فعال طور پر شامل ہے اور اس اجلاس میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایس سی او سی ایچ جی کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے جس میں تنظیم کے اقتصادی اور تجارتی ایجنڈے پر بات چیت کی جاتی ہے۔ اجلاس میں جے شنکر ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور ہندوستان ایس سی او کے فریم ورک کے تحت مختلف نظاموں اور منصوبوں میں سرگرم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔