پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے متجاوز
پاکستان کی نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے
اسلام آباد: پاکستان کی نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق فناس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14.91 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 18.44 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 300 روپے سے تجاوز کر گئی۔ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 305.36 روپے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.84 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس عرصے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ س سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔