پاکستان میں ڈینگو کا قہر جاری، مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ

حال ہی میں راولپنڈی اور اسلام آباد شہروں میں کم از کم 25،000 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوگئی ہے، اسلام آباد کے صرف دو بڑے اسپتالوں میں ہی ڈینگو کے 8،000 واقعات پائے گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 50،000 سے تجاوز کر گئی ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کے حکام کو کافی دشواری کا سامنا ہے۔ رواں سال ملک بھر میں ڈینگو کی وجہ سے 250 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جیو نیوز کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا اندازہ ہے کہ حال ہی میں راولپنڈی اور اسلام آباد شہروں میں کم از کم 25،000 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے صرف دو بڑے اسپتالوں میں ہی ڈینگو کے 8،000 واقعات پائے گئے ہیں۔


محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم از کم 35 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز راولپنڈی کے علاقے مورگا علاقہ میں ایک اور متاثرہ شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

کم از کم 750 ڈینگوں کے مریضوں کا دونوں شہروں کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے صرف 35 صحت کارکن ہیں۔ کم از کم 150 قانون نافذ کرنے والے افسران بھی ڈینگو سے متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کراچی میں دو افراد ڈینگوں کی وجہ سے فوت ہو گئے تھے، جس کے بعد شہر میں ڈینگو سے اموات کی تعداد 14 ہو گئی۔ ادھر، پنجاب پاکستان میں بھی ہزاروں افراد کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت پائی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Oct 2019, 2:40 PM