قاسم سوری نے پاکستانی جمہوریت کو بہت بڑا دھچکا دیا : ڈان اخبار کی دو ٹوک
ڈپٹی اسپیکر نے یہ قدم اپنے آقا عمران خان کے خوف سے اٹھایا ہے یا اپنے سیاسی مفاد میں، اس نے پاکستان کے پہلے سے کمزور جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستان کے ایک سرکردہ اخبار نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کو منسوخ کرکے ملک کی جمہوریت کو بڑا دھچکا دینے کا الزام لگایا۔
ڈان اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ جب قاسم سوری نے اتوار کو من مانی طریقے سے فیصلہ کیا کہ 197 عوامی منتخب اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش میں ملوث ہیں تو انہوں نے آئین کا "غلط استعمال" کیا۔ اس عمل میں مسٹر سوری نے 'پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تحریک پر آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کرانے کی اپنی ذمہ داری' کی خلاف ورزی کی۔
اداریہ میں کہا گیا کہ ’’اگر انھوں نے تاریخ دیکھی ہوتی تو انھیں قانونی طور پر اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی بڑی مثالیں ملتی‘‘۔ڈان نے کہاکہ "اگر قاسم سوری نے یہ قدم اپنے آقا عمران خان کے خوف سے اٹھایا ہے یا اپنے سیاسی مفاد میں، اس نے پاکستان کے پہلے سے کمزور جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔"
اداریے کے ذریعے ڈپٹی اسپیکر کو یاد دلایا گیا کہ ان کا اصل آقا عمران خان نہیں قومی اسمبلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کو اراکین پارلیمنٹ کا محافظ ہونا چاہئے۔
اداریہ میں سپریم کورٹ سے قاسم سوری کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے لیے کہا گیا ہے کہ "یہ نہ صرف آئین کے لیے آخری موقع ہے بلکہ یہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے آخری موقع بھی ہو سکتا ہے،"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔