پاکستان: چاروں صوبوں سے ایک ایک دلہن لائیں گے بلاول بھٹو!

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا کے ذریعہ پوچھے گئے شادی کے ایک سوال پر عجیب و غریب جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ پاکستان میں چار صوبے ہیں تو میری چار بیویاں بھی ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور پاکستان نیشنل اسمبلی کے ممبر بلاول بھٹو زرداری نے شادی کے بارے میں پوچھے گئے نامہ نگاروں کے سوال کا ایسا جواب دیا کہ سب حیرت میں پڑگئے اور ساتھ ہی اس برجستہ جواب سے پریس کانفرنس زعفران زار بن گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں بلاول بھٹو صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ ایک نامہ نگار مجید عباسی نے بلاول سے سوال کیا کہ ’’بے نظیر بھٹو (بلاول کی ماں) کا جو مشن تھا اس کو پورا کرنے کے لئے آپ نے جدوجہد کی ہے۔ پاکستان کے عوام آپ کو دو طریقے سے دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک وزیراعظم کے طور پر اور ایک شادی کے لباس میں۔ آپ نے شادی کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا ہے ؟ اور کیا وزیر اعظم بننے سے پہلے شادی کریں گے یا وزیراعظم بننے کے بعد؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’’ ہاں اس تعلق سے سیاسی میٹنگیں ہورہی ہیں اور ہم صحیح وقت کے لئے منصوبہ تیار کررہے ہیں کہ الیکشن کے پہلے یا الیکشن کےبعد یا الیکشن مہم کے دوران یا الیکشن مہم سے پہلے ہم کب شادی کریں۔ ہم کیا ایک شادی کریں؟ یا چار صوبے ہیں تو ہر صوبے سے ایک بیوی ہونا چاہیے اور ا س کا الیکٹرول اثرات کیا ہوں گے؟ جب ہماری یہ رپورٹ مکمل ہوجائے گی تو میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔‘‘ بلاول بھٹو کے اس جواب پر لوگوں نے زبردست قہقہہ لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چار صوبے ہیں۔ جن کے نام حسب ذیل ہیں۔ پختونخواہ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان ہیں۔ بلاول بھٹو کی پیدائش 21 ستمبر 1988 کو ہوئی تھی۔ اب ان کی عمر 30 سال ہوچکی ہے اور انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بیٹے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔