عمران حکومت کو ہٹانے میں ہی عوام کے مسائل کا حل: بلاول
عمران حکومت وقت پر ایل این جی درآمد کرتی تو ملک میں گیس کا بحران نہ ہوتا اور حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اسے عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔
پاکستان میں عمران مخالف لہر میں شدت آ رہی ہے اور عوام میں حکومت کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی آئی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو پاکستان میں گیس کے جاری بحران پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تمام مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت والی حکومت کو ہٹانے میں مضمر ہے۔
جیو ٹی وی نے مسٹر بھٹو کے حوالے سے کہا ’’مسٹر عمران خان مسلسل بحران پیدا کر رہے ہیں اور لوگوں کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کو ان شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے جو پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بھوک سے مر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت پر ایل این جی درآمد کرتی تو ملک میں گیس کا بحران نہ ہوتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اسے عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔
مسٹر بھٹو نے کہا کہ اگر ان کی حکومت کا پاک۔ ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ مکمل ہو جاتا تو پاکستان میں توانائی کا بحران نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا ’’حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صنعتیں آج اپنے برآمدی آرڈرز پورے نہیں کر پا رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔