بلاول بھٹو کو پاکستان میں مارشل لا کے لگنے کا خدشہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ تین ججوں کے فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے ایک نے پی ڈی ایم پنجاب حکومت کو اپوزیشن پی ٹی آئی کے حوالے کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بلاول بھٹو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بلاول بھٹو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فل کورٹ کی تشکیل نہ ہونے کی صورت میں ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لاء لگانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دی نیوز نے بلاول بھٹو کے حوالے سے بتایا کہ ان کی پارٹی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات پر تین ججوں کے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت فل کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی اور اس پر عمل درآمد بھی کرے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تین ججوں کے فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے ایک نے پی ڈی ایم پنجاب حکومت کو اپوزیشن پی ٹی آئی کے حوالے کر دیا تھا۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کہا کہ وہ قوم کے وسیع تر مفاد میں فل کورٹ قائم کریں۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ایل ای اے نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور پاکستان میں امن قائم کیا، لیکن نااہل، بے وقوف عمران خان نے دہشت گردوں کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ افغانستان سے مدعو کر دہشت گردوں کو پاکستان میں پناہ دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کی پالیسیوں کے باعث دہشت گردوں کے نیٹ ورک مضبوط ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔