پاکستان کے بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 20 کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔ شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے

<div class="paragraphs"><p>فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 20 کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس دوران 7 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اگلے چند دنوں میں راجدھانی اسلام آباد میں ایک اہم سکیورٹی سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

پولیس افسر ہمایوں خان ناصر نے بتایا کہ مسلح افراد نے جمعرات کی رات دیر گئے ضلع دکی میں کوئلے کی کان کے قریب رہنے والے لوگوں کے گھروں کو گھیر لیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ زیادہ تر لوگوں کا تعلق بلوچستان کے پشتون بولنے والے علاقوں سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین اور زخمیوں میں سے چار افغان باشندے شامل ہیں۔


حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں علیحدگی پسند رہنما رہتے ہیں اور اپنی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا الزام ہے کہ پاکستانی حکومت مقامی لوگوں کی قیمت پر تیل اور معدنیات سے مالا مال بلوچستان کا غیر منصفانہ استحصال کر رہی ہے۔

پیر کو بلوچ لبریشن آرمی نامی ایک گروپ نے کہا کہ اس نے پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے باہر چینی شہریوں پر حملہ کیا۔ ملک میں ہزاروں چینی کام کرتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بیجنگ کے بلین ڈالر کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔