پاکستان میں 24 گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد تمام گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی بحال
اگرچہ حکومت پاکستان یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ملک کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔
لاہور: ملک کے اندھیرے میں ڈوبنے کے 24 گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد، پاکستان کی توانائی کی وزارت نے منگل کو دعویٰ کیا کہ تمام گرڈ اسٹیشنوں کو درست کر دیا گیا ہے اور بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ گرڈ اسٹیشن ایک روز قبل 'فریکوئنسی مسمیچ' کی وجہ سے بند ہوگئے تھے۔
وزارت نے ایک ٹیبل کے ذریعے یہ دکھاتے ہوئے کہ بجلی کی سپلائی 6:25 بجے بحال ہوگئی، ٹوئٹ کرکے کہا، ’’ملک کے تمام 1,112 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی سپلائی 24 گھنٹے کے اندر بحال کر دی گئی۔ اگرچہ حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ملک کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں لوگوں نے شکایت کی کہ شہر میں سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب، کے-اسٹیشنز کے ایک ترجمان نے کہا کہ فی الحال شہر کے تمام گرڈ اسٹیشن کام کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر بھی بجلی فراہمی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صبح 9:34 بجے اپنے پاور اپ ڈیٹ میں، کمپنی نے کہا کہ گزشتہ رات نیشنل گرڈ سے سپلائی بحال ہونے کے بعد میٹروشہر میں صورتحال مزید بہتر ہوئی ہے۔ ہوائی اڈوں، اسپتالوں، واٹر پمپنگ اسٹیشنوں سمیت اہم تنصیبات کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔