پاکستان کے پنجاب میں مسافر گاڑی میں آتشزدگی سے 7 لوگوں کی موت، 14 زخمی

پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں ہفتہ کے روز ایک مسافر گاڑی میں آگ لگنے سے کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولس حکام نے اتوار کے روز دی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں ہفتہ کے روز ایک مسافر گاڑی میں آگ لگنے سے کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولس حکام نے اتوار کے روز دی ہے۔

پولس نے بتایا کہ حادثہ صوبہ پنجاب میں ضلع سرگودھا کے شہر بھلوال میں گاڑی میں نصب پٹرولیم گیس سلنڈر کے لیک ہونے اور پھٹنے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ دو زخمی مسافروں نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔


پولس نے بتایا کہ کم از کم 14 مسافروں کو جھلسنے کے زخم آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر گاڑی میں آگ لگنے سے متعدد لوگ اس قدر جل چکے ہيں کہ ان کی لاشیں شناخت سے پرے ہيں۔

واقعے کے بعد پولس اور ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیوٹیم کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولس نے آگ لگنے وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔