پاکستان میں کورونا سے 3 میڈیا اہلکاروں کی موت

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی جاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمرہ اور فوٹو جرنلسٹ کورونا کی زد میں زیادہ آئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے تین میڈیا اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 156 اس کی زد میں ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی بدھ کے روز جاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمرہ اور فوٹو جرنلسٹ کورونا کی زد میں زیادہ آئے ہیں۔

یونین کی امداد کمیٹی کے سربراہ ذوالفقار علی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے صحافیوں میں ایک کا تعلق ملتان اور دو کا سُکھر سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 69 صحت مند ہوکر گھر جا چکے ہیں جبکہ باقی كوارنٹائن میں ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔ فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان سے صحافیوں کے کورونا انفیکشن کا کوئی معاملہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔


لاہور سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 84 صحافی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے 24، کوئٹہ 17، پشاور12، کراچی نو، سکھر چھ، ملتان پانچ، گوجرانوالہ اور حیدرآباد سے دو دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ ڈان نیوز میں شائع اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے بھی ایک میڈیا اہلکار وائرس سے متاثرہ ہوا تھا اور وہ اب صحت مند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔