پاکستان میں شدید بارشوں سے تباہی، 293 افراد جان بحق، 564 زخمی

پاکستان میں مانسون کی شدید بارشوں سے 293 افراد ہلاک، 564 زخمی اور 19,572 مکانات، 39 پل تباہ ہو چکے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ شدید متاثر، مزید بارشوں کی توقع ہے

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں بارش کے بعد کی صورت حال / Getty Images</p></div>

پاکستان میں بارش کے بعد کی صورت حال / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان میں مانسون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں میں اب تک 293 افراد ہلاک اور 564 زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے قومی آفات کے انتظامی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق، ملک کے مختلف حصے شدید بارشوں کی زد میں ہیں جس سے بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے 31 اگست تک تقریباً 19572 مکانات، 39 پل اور متعدد اسکول مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس قدرتی آفت میں تقریباً 1077 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان مشرقی پنجاب صوبے میں ہوا ہے، جہاں شدید بارشوں کے باعث 112 افراد کی جان چلی گئی اور 302 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شمال مغربی خیبر پختونخواہ صوبے میں بھی صورتحال کافی سنگین ہے، جہاں 88 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہوئے ہیں۔


قومی آفات کے انتظامی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ملک کے بعض علاقوں میں معتدل سے شدید بارشوں کی توقع ہے، جس سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ امدادی اور بچاؤ کے کام جاری ہیں اور مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے۔

ادارے کے مطابق، اس سنگین صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ہنگامی خدمات کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور سیلابی حالات سے نمٹنے کے لیے اضافی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر توجہ دیں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔