پاکستان: دہشت گردوں نے بس رکوائی اور 14 مسافروں کو اتار کر ماری گولی

بلوچستان کے پولس انسپکٹر جنرل حسن بٹ کے حوالے سے ’ڈان‘ نے بتایا کہ 15سے 20مسلح حملہ آوروں نے مکران ساحلی شاہراہ پر بس روک کر 14مسافروں کو اتارا اور پھر ان سبھی مسافروں کا گولی مار دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد: پاکستان کے بلوچستان صوبے میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک بس پر حملہ کرکے کم از کم 14مسافروں کو قتل کردیا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق یہ حملہ دہشت گردانہ ہے جو کہ مکران کوسٹل شاہراہ پر کیا گیا۔ پاکستانی انگریزی اخبار ’ڈان‘ کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ بلوچستان کے پولس انسپکٹر جنرل حسن بٹ کے حوالے سے ’ڈان‘ نے بتایا کہ صبح 4 بجے 15 سے 20 مسلح حملہ آوروں نے کراچی اور گوادر کے درمیان پانچ سے چھ بسیں روکیں۔ حملہ آوروں کے گروپ نے مکران ساحلی شاہراہ پر جو بس روکی ان میں سے 14مسافروں کو اتارا اور پھر ان سبھی مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولی مارکر انہیں قتل کردیا۔

حسن بٹ نے کہاکہ قتل کے پیچھے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ہلاک شدگان کی شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہے۔پاکستانی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ اسی طرح کا حملہ 2015 میں بھی بلوچستان کے ماسٹنگ علاقے میں پیش آیا تھا۔ اس وقت بندوق برداروں نے کراچی کی ایک ٹرین کے دو ڈبوں میں سوار تقریباً دو درجن مسافروں کا اغوا کر لیا تھا اور ان میں سے 19 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔