پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ وزیرستان کے شہر وانا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم کمانڈر سمیت 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی آرمی</p></div>

پاکستانی آرمی

user

یو این آئی

پشاور: سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے صوبہ وزیرستان کے شہر وانا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم کمانڈر سمیت 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی جمعہ کی رپورٹ کے مطابق فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ وانا میں ایک خفیہ مہم میں سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر دھاوا بول اس کے کمانڈر حفیظ اللہ سمیت کر کم از کم 11 دہشت گرد ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کی شام کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ’’آپریشن کی وجہ سے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔‘‘

فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور ضلع میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے میں سرگرم عمل تھے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔