زیلینسکی نے نیٹو اور جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کر لیا
زیلنسکی نے کہا کہ جرمن چانسلر کی طرف سے جی7 اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی طرف سے نیٹو کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ ملا ہے، جسے میں تہہ دل سے قبول کرتا ہوں۔
کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں جرمنی میں منعقد جی 7 چوٹی کانفرنس اور میڈرڈ میں نیٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
زیلنسکی نے دیررات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جرمن چانسلر اولاف سکولز کی طرف سے جی7 چوٹی کانفرنس اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی طرف سے نیٹو کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ ملا ہے، جسے میں تہہ دل سے قبول کرتا ہوں‘‘۔
نیو نیویارک ٹائمز میں پہلے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی قیادت میں لوگ یوکرین میں جاری تنازع میں اپنی دلچسپی کھو دیں گے اور ساتھ ہی اس کے لیے یورپی تنظیم کے متحد ہونے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔ کانفرنسوں میں زیلنسکی کی شرکت شاید یوکرین کی موجودہ صورتحال پر لوگوں کی دلچسپی برقرار رکھے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔