یائر لاپید اسرائیل کے نئے وزیراعظم مقرر
یائر لاپید نے اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے، لاپید اسرائیل کے 14ویں وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی نصف شب کو عہدے کی ذمیداری سنبھالی
تل ابیب: یائر لاپید نے اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ لاپید اسرائیل کے 14ویں وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی نصف شب کو عہدے کی ذمیداری سنبھالی۔ سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ لاپید کا عروج سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ اس اتحاد کے خاتمے کے بعد ہوا ہے۔
دی ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا کہ لاپید کی مدت مختصر ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اسرائیل کے انتخابات سے قبل نگران حکومت سنبھالیں گے جن کی تاریخ یکم نومبر طے کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر راعظم بینیٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ان کا اگلے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی کنیسٹ قبل از وقت انتخابات کرانے کی تجویز پر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ یامینا پارٹی کے رہنما نے ایک سال تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اٹھاون سالہ لاپید سابق ٹی وی نیوز اینکر ہیں۔ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے لیڈر بنجامن نیتن یاہو گزشتہ جون میں اقتدار سے رخصت ہو گئے تھے۔
لاپید کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہیں لیکن عبوری لیڈر کے طور پر ان کے کوئی نئی پہل شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔