دنیا وبا سے بدحال اور کورونا کے ’پہلے مرکز‘ ووہان میں جشن! دیکھیں تصاویر

اس جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں جن میں ہزاروں لوگ سویمنگ کاسٹیوم اور گوگلز پہنے اور ہوا سے بھرے سویمنگ رنگز میں کانسرٹ سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

کورونا وائرس کے پہلے مرکز چین کے شہر ووہان میں زندگی آہستہ آہستہ معمول پر واپس آ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ووہان کے ایک واٹر پارک میں ہزاروں لوگوں نے جشن منایا جس کی تصاویر سامنے آنے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ویک اینڈ پر ووہان مایا واٹر پارک میں ہزاروں لوگوں نے ایک الیکٹرک میوزک فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

دنیا وبا سے بدحال اور کورونا کے ’پہلے مرکز‘ ووہان میں جشن! دیکھیں تصاویر

اس جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں جن میں ہزاروں لوگ سویمنگ کاسٹیوم اور گوگلز پہنے اور ہوا سے بھرے سویمنگ رنگز میں کانسرٹ سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال نہیں رکھا اور کسی نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا ہے۔ ایک پرفارمر نے تو ایک واٹر جیٹ بورڈ پر شائقین کے اوپر اڑ کر بھی دکھایا۔


دنیا وبا سے بدحال اور کورونا کے ’پہلے مرکز‘ ووہان میں جشن! دیکھیں تصاویر

خیال رہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ووہان اور اس کا صوبہ ہوبی 23 جنوری کو لاک ڈاؤن میں چلا گیا تھا تاہم اپریل سے پابندیوں میں نرمی لائی گئی جب برطانیہ اور باقی دنیا میں انفیکشن عروج پر تھا۔ چینی حکام کے مطابق مئی کے وسط سے ہیوبئے میں کورونا وائرس کی مقامی منتقیلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہجوم کو کم ہی رکھنے کے لیے واٹر پارک نے گنجائش سے 50 فیصد کم لوگوں کو ہی داخل ہونے دیا۔

دنیا وبا سے بدحال اور کورونا کے ’پہلے مرکز‘ ووہان میں جشن! دیکھیں تصاویر

زیادہ لوگوں کو پارک آنے پر مائل کرنے کے لیے پارک کی انتظامیہ نے ویک اینڈ پر آنے والی خواتین کو ڈسکاؤنٹ دیے جس سے ٹکٹ کی قیمت نصف ہوگئی۔ پارک میں رش کی تصاویر آن لائن حیرت کا باعث بنی کیونکہ اب بھی دنیا کے کئی حصوں میں لوگ سخت پابندیوں میں رہ رہے ہیں اور ایک جگہ پر زیادہ لوگوں کا جمع ہونا منع ہے۔

دنیا وبا سے بدحال اور کورونا کے ’پہلے مرکز‘ ووہان میں جشن! دیکھیں تصاویر

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔