دنیا کورونا اپڈیٹس: برازیل کے صدر کا بڑا بیٹا کورونا وائرس کا شکار اور چین میں محض چار نئے کیسز
مصر میں بدھ کے روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مزید 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس جان لیوا سے 18 مریضوں کی موت ہوگئی
مصر : کورونا کے مزید 141 نئے کیسز اور 18 اموات
قاہرہ: مصر میں بدھ کے روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مزید 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس جان لیوا سے 18 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مصر میں اب تک اس مہلک وائرس سے 97619 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے 5298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مصری وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 900 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 67717 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا شفایابی کی شرح 69 فیصد ہے۔
جمہوریہ ڈومینکن میں کورونا کے مزید 609 نئے کیسز
سینٹو: جمہوریہ ڈومینکن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 92،217 ہوگئی۔
یہاں کے افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی زد میں آنے سے 12 مزید مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس سے ہلاک شددگان کی مجموعی تعداد 1585 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 7،328 مریض زیر علاج ہیں۔اسی دوران 20،844 افراد سیلف آیئسو لیشن میں ہیں۔ اب تک ملک میں 62460 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ایکواڈور: کورونا کے مزید 741 نئے کیسز اور 46 ہلاکتیں
کیوٹو: ایکواڈور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 741 نئے کیسز اور 46 مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ اطلاع وزارت صحت عامہ نے بدھ کے روز دی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 109،030 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 6368 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ان میں سے 22.7 فیصد 22683 کیسزملک کے شمال وسطی صوبہ’ پیچنچا‘ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایکواڈور کا دارالحکومت کیوٹو اسی صوبہ میں واقع ہے۔ پیر تک، گنجان آبادی والے شہر کیوٹو میں اس وائرس کے 20،498 کیسز رپورٹ ہوئے اور 144 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی۔
چین :شنگھائی میں کورونا کے چار نئے کیسز
بیجنگ: چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور چاروں کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔ چین کے ہیلتھ کمیشن نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک کام کرنے والے چینی شہری بھی موجود ہیں جو اس وبا کا شکار ہیں۔ یہ لوگ اتوار اور پیر کو برطانیہ اور سنگاپور سے واپس آئے ہیں۔ ان سب کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے 207 مسافروں کو قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ منگل تک شنگھائی میں غیر ملکی شہریوں سے متعلق 544 اور مقامی متاثرین کے 342 کیسز درج ہوئے۔
جائرر بولسنارو کا سب سے بڑا بیٹا کورونا پازیٹو
برازیلی: برازیل کے صدر جائر بولسنارو کے بڑے بیٹے سینیٹر فلاویو بولسنارو کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر پایا گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’وہ (مسٹر فلاویو) ٹھیک ہیں۔ انہیں وائرس کے آثار نظر نہیں آتے ہیں۔ ان کا گھر میں ہیڈروکسائیکلوروکوئن اور ایزی تھرو مائسن ادویات سے علاج کیا جارہاہے‘‘۔
فلاویو صدر جائر کے کنبہ کے چوتھے فرد ہیں جو اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 7 جولائی کو مسٹر جائر کو مہلک وائرس سے متاثرہ پایا گیا تھا ، 30 جولائی کو برازیل کی خاتون اول ، مشیل بولسنارو اور مسٹر جائر کے چھوٹے بیٹے ، جائر رینان بولسنارو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 9:47 AM