ویانا میں دو مسجدوں پر آخر کیوں لگایا گیا تالا!

ویانا میں حملے کے بعد حکام نے جہاں ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی ہے، وہیں ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ویانا: آسٹریا کی حکومت نے ویانا دو مسجدوں کو بند کر دیا ہے۔ یہ قدم رواں ہفتے ہونے والے اس حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں فائرنگ کے دوران چار لوگوں کی جانوں کا زیاں ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کا ان مساجد میں آنا جانا تھا۔

گزشتہ ایک دہائی میں آسٹریا میں ہونے والا یہ بدترین حملہ تھا جس میں پیر کو ایک 20 سالہ حملہ آور نے یہاں فائرنگ کرکے 4 لوگوں کو ہلاک کردیا تھا۔ حملے کے بعد حکام نے جہاں ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی ہے، وہیں ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔


اس دوران انسداد دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ مقدونیہ نژاد حملہ آور آسٹریائی شہری تھا۔ قبل ازیں داعش میں شمولیت کی کوشش پر اسے سزا بھی دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔