ویڈیو: کون ہے ملا عبدالغنی برادر جسے مل سکتی ہے افغانستان کی ذمہ داری؟
کابل پر طالبان جنگجوؤں کے قبضے کے بعد اب افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی ہو چکی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر کو ملک کا نیا سربراہ بنایا جا سکتا ہے۔ وہ طالبان کے بانی لیڈران میں شامل ہیں۔
افغانستان سے امریکہ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر سے طالبان نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔ کابل کے اندر طالبان جنگجو گھس چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان حکومت نے طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ اب طالبان کے ہاتھ میں اقتدار آنا محض رسم رہ گیا ہے۔ اقتدار کی منتقلی کے لیے سابق صدر حامد کرزئی کی قیادت میں ایک کمیٹی بھی بن چکی ہے۔ طالبان کی جانب سے صدر عہدہ کے لیے جو نام پیش کیا گیا ہے وہ ملا عبدالغنی برادر کا ہے۔ ملا عبدالغنی برادر کے صدر بننے کے ساتھ ہی طالبان 20 سال بعد پھر سے اپنی حکومت قائم کر لے گا۔ 2001 میں امریکی حملے کے سبب طالبان کو کابل چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔ جہاں تک ملا عبدالغنی برادر کا سوال ہے، وہ طالبان کے بانی لیڈران میں شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ملا عبدالغنی برادر کون ہیں اور وہ کس طرح طالبان میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے۔ دیکھیے یہ ویڈیو...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔