قبرستان میں شادی کی تقریب! عوام میں شدید غم و غصہ، واقعہ کی تفتیش کا آغاز
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ قبرستان میں کرسیوں کے بجائے قبروں پر بیٹھے ہوئے ہیں
تونس کی مشرقی گورنری المھدیہ میں ایک قبرستان میں شادی کی تقریب کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کو قبرستان کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تنوشیا میں کچھ لوگ ایک قبرستان میں جمع ہیں اور شادی کے جشن کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔ اس ویڈٰو کے سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف غیرمسبوق احتجاج اور شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے۔
فوٹیج میں خواتین کو قبرستان میں رقص کرتے اور گانے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ قبرستان المھدیہ گورنری میں برج الراس کے علاقے میں الولی الصالح سید جابر کے مقام پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ قبرستان میں کرسیوں کے بجائے قبروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
مقامی سماجی کارکن وسیلہ الحمامی نے اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jun 2020, 1:33 PM